لاہور، طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
تازہ ترین : 1
لاہور، طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے پیش ..

لاہور، طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت 5افراد کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔دھرم پور ہ لاہور میں واقع انسداددہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں تفتیشی افسرنے موقف اپنایا کہ طاہر القادری اور ان کے صاحبزادے سمیت خرم نواز گنڈا پور ، رحیق عباسی اور حسین محی الدین روپوش ہیں اور عدالت میں پیش نہیں ہو رہے جس پر عدالت کے فاضل جج نے طاہر القادری سمیت 5افراد کوگرفتا ر کرنے کیلئے اشتہار آویزاں کرنے اور انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش ہونے کا حکم سنا دیا۔

وقت اشاعت : 27/01/2015 - 08:08:06

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں