صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کی واپسی کا اعلان کر دیا ،آئی ڈی پیز کی واپسی فروری کے وسط میں شروع ہو جائے گی،گورنر خیبر پختونخوا،دہشت گردوں کی ٹاپ لیڈر شپ بھاگ گئی ، گرفتاری کیلئے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ،علاقہ میں تعمیراتی کاموں کیلئے 85 کروڑ روپے کی رقم جاری کر دی ہے،سردار مہتاب عباسی

منگل 27 جنوری 2015 07:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)صوبائی حکومت نے آئی ڈی پیز کی واپسی کااعلان کر دیا ۔متاثرین آپریشن کی واپسی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔یہ اعلان گورنر خیبر پختونخواہ سردار مہتاب عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر نے کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردوں کے خلاف ضرب عضب آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس کی وجہ سے دہشت گردوں کی ٹاپ لیڈر شپ پاکستان سے بھاگ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھاگ کر جانے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے افغان حکومت کو آگاہ کر دیا ہے ۔گورنر مہتاب عباسی نے کہا کہ خیبر ایجنسی کے علاقے وادی تیرہ سمیت زیادہ تر حصے دہشت گردوں پاک کر دیئے ہیں ۔آئی ڈی پیز کی واپسی فروری کے وسط میں شروع ہو جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز کی واپسی کے بعد باڑہ بارڈر کو بھی کھول دیا جائیگا ۔آئی ڈی پیز کی واپسی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ علاقہ میں بجلی کا نظام بحالی کام شروع ہوگیاہے اور علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے85 کروڑ روپے کی خطیر رقم جاری کردی گئی ہے

متعلقہ عنوان :