خیبر ایجنسی،جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،8 ہلاک،14زخمی ،مارے ..
تازہ ترین : 1
خیبر ایجنسی،جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،8 ہلاک،14زخمی ..

خیبر ایجنسی،جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری،8 ہلاک،14زخمی ،مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر اسلام، تحریک طالبان اور داعش سے ہے

خیبر ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 8 دہشت گرد ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روزسکیورٹی فورسز نے حساس اداروں کی رپورٹ پر خیبر ایجنسی کے علاقے نکئی سپاہ میں جیٹ طیاروں کی مدد سے ایک گھر کو نشانہ بنایاجو مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔کارروائی کے دوران گھر میں موجود8 دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ 14 زخمی ہوگئے جبکہ گھر میں موجود اسلحہ اور بارود مکمل طور پر تباہ ہوگیا ۔سکیورٹی حکام کے مطابق مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق لشکر اسلام،تحریک طالبان اور داعش سے ہے

وقت اشاعت : 27/01/2015 - 07:55:45

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں