داعش کے سائبر گروپ نے ملائشین ایئرلائن کی ویب سائٹ ہیک کرلی

منگل 27 جنوری 2015 08:11

کوالا لمپور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء ) مسلسل حادثات اور مسائل کا شکار ملائیشین ایئر لائن ایک بار پھر ایک نئی مشکل میں گھر گئی ہے اور اس کی ویب سائٹ کو داعش کے ایک سائبر گروپ نے ہیک کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملائشین ایئر لائن کے ہیک کا انکشاف اس وقت ہوا جب صارفین نے ویب سائٹ کو لاگ آن کیا تو وہاں داعش کے سائبر گروپ آفیشل سائبر کلیفیٹ لیزرڈ نے اپنا پیغام چھوڑ رکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ داعش یہاں موجود ہے اور انہوں نے ویب سائٹ کو ہیک کرکے ایئرلائن کی ای میل پر قبضہ جما لیا ہے۔

داعش کے سائبر گروپ کی جانب سے ویب سائٹ کو ہیک کیے جانے کے بعد ملائشین ایئرلائن انتظامیہ نے سائٹ کے ہیک کیے جانے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہیکرز نے صرف ان کا ڈومین نیم سسٹم ہیک کیا ہے تاہم اس کا انٹرنل سرور محفوظ ہے۔ ائیر لائن انتظامیہ کا مزید کہنا تھاکہ اس مسئلے کو حل کرلیا گیا ہے اور سائٹ آئندہ 22 گھنٹوں میں مکمل بحال کردی جائے گی جبکہ اس حوالے سے ملائشین حکام کو بھی آگاہ کردیاگیا ہے

متعلقہ عنوان :