پاک فضائیہ کے طیارے کی ایندھن کیلئے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ،لینڈنگ معمول کامعاملہ ہے جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی ،کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی ،ترجمان پاک فضائیہ

منگل 27 جنوری 2015 08:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)پاک فضائیہ کے طیارے نے ایندھن کیلئے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ کی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کامسافرطیارہ راولپنڈی سے بنگلہ دیش کے شہرچٹاگانگ جارہاتھا،ایندھن کیلئے طیارینے بھارتی شہرلکھنومیں لینڈنگ کی ،لینڈنگ معمول کامعاملہ ہے جس کی باقاعدہ اجازت لی گئی ،کوئی ہنگامی لینڈنگ نہیں کی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیاکے مطابق پاک فضائیہ کے طیارے نے راولپنڈی سے چٹاگانگ جاتے ہوئے لکھنوکے ائیرپورٹ پرلینڈنگ کی پاک فضائیہ کے طیارے میں 5فوجی سوارتھے