چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے افغان بارڈر پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد ..
تازہ ترین : 1

چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے افغان بارڈر پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات‘ سرحدی امور بہتر بنانے کیلئے بارڈر منیجمنٹ‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر اہم سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27جنوری۔2015ء)چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے افغان بارڈر پولیس کے اعلیٰ سطحی وفد نے ملاقات کی اور بارڈر سیکیوڑتی بہتر بنانے کیلئے بارڈر منیجمنٹ سمیت دیگر سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملکی دورے پر آئے ہوئے کمانڈر افغان بارڈر پولیس کے لیفٹیننٹ جنرل شفیق فاصلی کی قیادت میں دس رکنی وفد نے چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل اشفاق ندیم سے ملاقات کی اور سر حدی سیکیورٹی امور‘ دہشتگردی کے خلاف جنگ کے علاوہ دیگر سیکیورٹی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ پانچ روزہ دورے پر آیا ہوا افغان سیکیورٹی وفد پاکستانی فوجی تنصیبات کا بھی دورہ کریگا۔

وقت اشاعت : 27/01/2015 - 08:43:32

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں