قائم مقام آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،اسمتھ اب بطور کپتان پہلے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن گئے

پیر 26 جنوری 2015 16:53

ہوبارٹ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء) قائم مقام آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔سلو اوور ریٹ کے باعث آسٹریلین کپتان جارج بیلی پر ایک میچ کی پابندی تھی جس کے باعث اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف ہوبارٹ میں ہونے والے میچ میں قیادت کے فرائض انجام دیے۔انہوں نے بطور کپتان اپنے پہلے ہی ایک روزہ کرکٹ میں سنچری بنا کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔

(جاری ہے)

اسمتھ اب بطور کپتان پہلے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے دنیائے کرکٹ کے واحد کھلاڑی ہیں۔اس سے قبل انڈیا کے خلاف ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں مائیکل کلارک کے زخمی ہونے پر انہیں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی اور انہوں نے بطور قائد پہلے ہی ٹیسٹ میچ میں سنچری اسکور کی تھی۔اس سے قبل دنیا کے کسی بھی کھلاڑی نے بطور قائد اپنے پہلے ہی ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ دونوں میں سنچری کا اعزاز حاصل نہیں کیا۔اسمتھ کی شاندار 102 رنز کی اننگ کی بدولت آسٹریلیا نے انگلینڈ کو تین وکٹ سے شکست دے کر سہ ملکی سیریز کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

متعلقہ عنوان :