انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ 28جنوری ..
تازہ ترین : 1
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ..

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ 28جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے، ٹیسٹ 6فروری کو ہی ہوگا،ٹیسٹ کا نتیجہ14 روز میں آنے کے باعث پروفیسر بھارت کے خلاف باوٴلنگ نہیں کرسکیں گے ، حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر ہوگیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 جنوری کو ہونے والے میچ میں باوٴلنگ کے جوہر دکھا سکیں گے

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء ) کرکٹ کی عالمی گورننگ باڈی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی) نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے، ٹیسٹ چھ فروری کو ہی ہوگا ۔ورلڈ کپ دوہزار پندرہ میں پاکستان کا پہلا میچ 15 فروری کو روایتی حریف ہندوستان سے ہونا ہے اور پاکستان عالمی کپ میں ہندوستان کے خلاف شکستوں کی روایت توڑنے کیلئے پاکستانی ٹیم پوری طاقت سے اترنا چاہتی ہے۔

پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ میں ہندوستان سے ہونے والے پانچوں مقابلوں میں سے ایک میں بھی فتح حاصل نہ کر سکی اور اسے تمام میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اسی تناظر میں ہندوستان کیخلاف میچ سے قبل محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر کرنے کیلئے پی سی بی نے آئی سی سی نے ان کا بائیو میکنک ٹیسٹ اٹھائیس جنوری کولینے کی درخواست کی۔لیکن آئی سی سی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا کہ محمدحفیظ کا آفیشل باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ چھ فروری کو برسبین میں ہی ہوگا۔

ٹیسٹ کا نتیجہ چودہ روز میں آنے کے باعث پروفیسر ہندوستان کے خلاف باوٴلنگ نہیں کرسکیں گے تاہم اگر حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن کلیئر ہوگیا تو وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 21 جنوری کو ہونے والے میچ میں باوٴلنگ کے جوہر دکھا سکیں گے۔

وقت اشاعت : 26/01/2015 - 16:44:26

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں