وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،پنجاب میں 113‘ سندھ میں 48‘ کے پی کے میں 12‘ اسلام آباد میں 9‘ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 ادارے کام کررہے ہیں، ترجمان ایچ ای سی

پیر 26 جنوری 2015 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں اعلی تعلیم کے 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اس ہوالے سے انہیں پہلے مہلت دی جائے گی اور بعدازاں ان کو سیز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایچ ای سی سے منطوری لئے بغیر پنجاب میں 113‘ سندھ میں 48‘ کے پی کے میں 12‘ اسلام آباد میں 9‘ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 ادارے کام کررہے ہیں۔ ترجمان ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں 170 غیرقانونی اداروں کی نشاندہی ہوئی تھی۔ ویب سائٹ پر 185 نکلی ہے۔ اداروں کو رجسٹریشن کی ہدایت کردی گئی ہے۔