لاہور میں ایک بار پھر دھند کا راج ، ملتان میں حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی،دھند کے باعث ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل ، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی

پیر 26 جنوری 2015 07:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) لاہور کے مختلف علاقوں سمیت گرد و نواح میں صبح سویرے دھند چھا گئی۔ دن بھر سورج بادلوں کی لپیٹ میں رہے گا۔ لاہور کے مختلف حصوں میں صبح سویرے دھند کے بادل چھائے رہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پیر موسم سرد اور خشک رہے گا۔ آسمان پر چھائے بادل سورج کو اپنی لپیٹ میں لئے رکھیں گے مگر بارش کا امکان نہیں ہے۔

ادھر ملتان شہر اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث معمولات زندگی متاثر ہوگئے ، حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی۔ دھند کے بادل فضا میں پھیلے ہوئے ہیں ، دھند نے ہر چیز دھندلا کر رکھ دی ، حد نگاہ بھی محدود ہو کر رہ گئی ہے ، شہری علاقوں میں حد نگاہ پچاس سے ساٹھ میٹر جبکہ دیہی علاقوں میں حدنگاہ بیس سے تیس میٹر رہ گئی ہے۔ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہو کر رہ گئی ہے ، محکمہ موسمیات کیمطابق کم سے کم درجہ حرارت سات اعشاریہ اٹھ جبکہ زیادہ سے زیادہ سترہ سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

ہوا میں نمی کا تناسب سو فیصد ہے ، دھند کے باعث ائیر پورٹ پر فلائیٹ آپریشن معطل ہوگیا۔ اسلام آباد جانیوالی پی کے 380 تاخیر کا شکار ، لاہور جانیوالی پی کے 386 تاخیر کا شکار ، کراچی سے آنیوالی پی کے 380 تاحال نہ پہنچ سکی دوسری طرف ریلوے سٹیشن پر ٹرینوں کی آمدورفت بھی متاثر ہے۔

متعلقہ عنوان :