نبی سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ،شان رسالت میں گستاخی کرنے والے دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے ،سراج الحق،جب تک فرانس معافی نہ مانگے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ جاری رہے گی ،اقوام متحدہ حرمت انبیاء کا قانون بنائے ،امریکہ اگر صلیبی جنگ کا اعلان کر رہا ہے تو اوباماکو صلاح الدین ایوبی کو بھی یاد رکھنا چاہیے ،امت مسلمہ کا ایک ایک بچہ صلاح الدین ایوبی بننے کے لیے تیار ہے ،گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے میں حکومت نے سیاسی جماعتوں اور قوم کو یکجا نہیں کیا تو یہ کام جماعت اسلامی کرے گی،ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب
پیر 26 جنوری 2015 07:39
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ نبی ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ۔شان رسالت میں گستاخی کرنے والے دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے ،جب تک فرانس معافی نہ مانگے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ جاری رہے گی ۔اقوام متحدہ حرمت انبیاء کا قانون بنائے ،امریکہ اگر صلیبی جنگ کا اعلان کر رہا ہے تو اوباماکو صلاح الدین ایوبی کو بھی یاد رکھنا چاہیے ،امت مسلمہ کا ایک ایک بچہ صلاح الدین ایوبی بننے کے لیے تیار ہے ۔
گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے معاملے میں حکومت نے سیاسی جماعتوں اور قوم کو یکجا نہیں کیا تو یہ کام جماعت اسلامی کرے گی ۔یہ معمولی واقعہ نہیں ہم اسے فراموش نہیں کر سکتے ،گلی گلی ناموس رسالت ﷺ کی تحریک چلے گی۔(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت نیپا چورنگی تا حسن اسکوائر تک منعقدہ شان مصطفی ملین مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
ملین مارچ سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ، جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن ،پاکستان تحریک انصاف کے آفتاب جہانگیر ،مجلس شعائر اسلامی کے اظہر ہمدانی ،کراچی بار کے صدر نعیم قریشی ،شیعہ علماء کونسل کے علامہ ناظر عباس تقوی ، جمعیت علماء اسلام (ف)کے اسلم غوری ،جمعیت علمائے پاکستان قاضی احمد نورانی ،جمعیت علمائے اسلام(س) حافظ احمد علی ،پاکستان پیپلز پارٹی کے نجمی عالم اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے رہنما سلیم ضیاء کے علاوہ دیگر دینی ،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی موجود تھے ۔ملین مارچ میں نظامت کے فرائض نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی نے انجام دیے ۔ملین مارچ میں لاکھوں مرد و خواتین ،بزرگ،بچے ،وکلاء ،تاجر ،صنعت کار اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی ۔ملین مارچ کے شرکاء میں مغرب کی گستاخانہ حرکت کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا ،ناموس رسالت ﷺ پر اپنی جان بھی قربان کرنے کا عزم کیا جاتا رہا،نیپا چورنگی سے حسن اسکوائر تک سر ہی سر تھے،ملین مارچ میں ہر طرف کلمہ طیبہ کے پر چم ہی پرچم تھے ،شرکاء نے اپنے ماتھے پر لبیک یا رسول اللہ کی پٹیاں باندھی ہوئی تھیں ۔ شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر ،سبیلنا سبیلنا الجہاد الجہاد،نامو س رسالت پر جان بھی قربان ہے ،گستاخ رسول کی سزا موت ہے موت ہے ،گستاخ اخبار کو بند کرو بند کرو ،کے نعرے لگا رہے تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ توہین رسالت کے سانحے کے بعد میں نے نواز شریف سے اپیل کی کہ 18کروڑ عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے OICاجلاس بلائیں اور اقوام متحدہ سے رابطہ کریں لیکن انھوں نے OICکا اجلاس نہ بلایا تو پھر میں نے خود 18کروڑ عوام کی طرف سے عالم اسلام کی اسلامی تحریکوں سے رابطہ کیا اور کہا کہ اب ہمیں عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے احتجاج کرنا چا ہیے اس کے بعد ہم نے پاکستان میں ملین مارچ کا اعلان کیا اور عالم اسلام کے اندر بھی پُر زور احتجاج کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ اگر پیرس میں شیطانی اور گستاخانہ عمل کے دفاع کے لیے لاکھوں افراد جمع ہو سکتے ہیں تو ناموس تحفظ مصطفی ﷺ کے لیے دنیا بھر سے کروڑوں مسلمان کیوں نہیں نکل سکتے ۔محبت رسول میں ایک بار مرنا نہیں بلکہ بار بار مرنا نصیب ہو جائے تو یہ زندگی کی معراج ہے ،حب رسول ﷺ زندگی کی متاع ہے ،امام مالک نے فرمایا تھا کہ اگر یہ امت شان مصطفی کا تحفظ نہ کر سکے تو اس امت کے وجود کا کوئی مقصد ہی نہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم تما م انبیاء کی عزت و تکریم کرتے ہیں اور کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتے ۔حضور ﷺ نے محبت کا درس دیا قبیلوں کو شیر و شکر کیا حضو ﷺ سے محبت کرنا ہمارے عقیدہ ایمان کا لازمی حصہ ہے ،نبی ﷺ پر ہمارے ماں باپ اور زندگی اور سب کچھ قربان ہے اگرآپ ﷺکی شان میں گستاخی کی گئی ہے تو ہم اعلان کرتے ہیں کہ ہم آخری دم تک ان دہشت گردوں کا پیچھا کرتے رہیں گے جو ایک شیطانی اور گستاخی کے فعل کے مرتکب ہوئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس گستاخی کے خلاف جمعیت کے نوجوانوں نے مظاہرہ کیا اور فرانس کے سفارت خانے میں یاد داشت پیش کرنے کی کوشش کی لیکن ان پرفائرنگ کی گئی لیکن حیرت ہے کہ لندن میں بیٹھے ہوئے لندن کے شہری نے مطالبہ کیا کہ جماعت اسلامی پر پابندی لگائے ہم کہتے ہیں کہ جب ہم امریکہ کے خلاف احتجاج کرتے ہیں تو ان کو کیوں پریشانی ہوتی ہے ؟آپ کیوں لندن میں بیٹھ کر مسلسل جماعت اسلامی کی کردار کشی کرتے رہتے ہیں ۔وہ چاہتے ہیں قومی اتفاق رائے ختم ہوجائے میں تمام جماعتوں اور سب سے اپیل کرتا ہوں کہ تحریک حرمت رسول میں شامل ہوجائیں ،گلی گلی کوچوں کوچوں میں اس تحریک کو آگے بڑھائیں ،یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک فرانس معافی نہ مانگ لے اور اقوام متحدہ ایسا قانون نہ بنا لے کہ کسی بھی نبی کی شان میں گستاخی جرم قرار پائے ۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے جس طرح سانحہ 16دسمبر کے بعد تمام سیاسی جماعتوں کا اجلاس بلایا آج بھی فرض بنتا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کے مسئلے پر بھی وہ تما م جماعتوں کا اجلاس بلائیں اور مغرب کو پیغام دیں کہ امت مسلمہ کے عوام اور حکمران متحد و متفق ہیں ۔اگر وہ او آئی سی کا اجلاس بلالیں تو ہم سمجھیں گے کہ انہوں نے قیادت کا حق ادا کر دیا ہے لیکن اگر انہوں نے ایسا نہ کیا تو ہم سمجھیں گے کہ وہ مغرب کے ساتھ ہیں ،امریکہ اور اس کے حواریوں نے دنیا بھر کے امن کو تباہ کیا ہے اور بے شمار بے گناہوں کا خون بہایا ہے ملعون سلمان رشدی اور تسلیمہ نسرین نے جب توہین رسالت کی تو یورپ نے اس کو پناہ کیوں دی ؟انہوں نے کہا کہ مغرب خود اپنے کردار پر نظر ڈالے آخر وہ کیوں چاہتا ہے کہ صلیبی جنگ کا آغاز ہو جائے اگر وہ چاہتے ہیں کہ صلیبی جنگ شروع ہوجائے تو ہمارا ایک ایک بچہ صلاح الدین ایوبی ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ شان مصطفی ﷺ کا تقاضہ ہے کہ ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے اور اس ملک کو اسلامی پاکستان بنایا جائے اسی لیے ہم مینار پاکستان سے اسلامی اور خوشحال پاکستان کی تحریک شروع کی ہے افسوس ہے کہ 67سالوں میں ملک کے اندر اسلامی نظام نافذ نہ ہو سکا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی عاشقان مصطفی ﷺ کا شہر ہے آپ کا آج کا ملین مارچ کو کامیا ب کرنا اس بات کی علامت ہے کہ آپ شمع رسالت کے پروانے ہیں اور آپ نے فرانس سمیت تمام گستاخ رسول ﷺ اور شاتمین رسول کو پیغام دیا ہے کہ ہم ان کا پیچھا کریں گے اور انکے انجام تک جدو جہد جاری رکھیں گے ۔ اسد اللہ بھٹو نے کہاکہ عوام نے ملین مارچ میں بھرپور شرکت کر کے ثابت کردیا ہے کہ یہ شہر محمد ﷺ کے غلاموں کا شہر ہیں ،دہشت گرد مسلمان نہیں ،دہشت گرد امریکہ ،فرانس اور یورپ ہیں ،ہم امریکی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں ،جب پوپ گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرسکتا ہے تو اسلامی حکمرانوں نے کیوں چپ سادھ لے رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک عام شخص کی توہین کا قانون موجود ہے تو کون سا قانون نبی ﷺ کی شان میں گستاخی کی اجازت دیتا ہے ، نواز شریف اب تک فرانس کی مذموم حرکت پر خاموش ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ امریکہ اور فرانس کے سفیروں کو ملک بدر کیا جائے ، مغربی آقاؤں کے غلام بننے کے بجائے محمدﷺ کے غلام بننے کی ضرورت ہے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ آج میں کراچی کے عوام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ثابت کیا ہے کہ یہ شہر غلامان مصطفی کا شہر ہے حرمت رسول کے تحفظ کے لیے اپنی جان بھی قربان کردیں گے،امریکہ کے غلام کہہ رہے تھے کہ اس مسئلے پر احتجاج نہیں کرو ،تمہیں کراچی کی عوام نے مسترد کردیا ہے اور کراچی کے عوام امریکہ کے غلاموں کو الوداع کہہ رہے ہیں ،کراچی کے عوام نے دامن مصطفی ﷺ تھام لیا ہے اور ہر قسم کی تفریق اور تعصب کو ختم کر دیا ہے ۔کراچی کی گلی گلی محلے محلے میں یہ تحریک چلے گی اور کراچی کے عوام مغرب کے چیلنج کو قبول کرتے ہیں ۔امریکہ مغربی تہذیب کا امام ہے ،امریکہ نے ہیرو شیما ناگا ساکی پر ایٹم بم گرائے تھے ،افغانستان کو بارود کا ڈھیر بنا دیا ہے،ویت نام میں قتل عام کیا ہے ہم ایسی تہذیب کو قبول نہیں کرتے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کے نمائندے سراج الحق ہیں ،امریکہ کے غلام اور مغرب کے حاشیہ بردار اس قوم کے نمائندے نہیں ہو سکتے ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
پیر 26 جنوری 2015 کی مزید خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے آل راوٴنڈر محمد حفیظ کا باوٴلنگ ایکشن ٹیسٹ 28جنوری کو لینے کی درخواست مسترد کردی ہے، ٹیسٹ 6فروری کو ہی ہوگا،ٹیسٹ کا نتیجہ14 روز میں آنے کے باعث پروفیسر بھارت کے خلاف ... مزید
-
قائم مقام آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ نے انگلینڈ کے خلاف سنچری بنا کر کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی،اسمتھ اب بطور کپتان پہلے ٹیسٹ اور ایک روزہ میچ میں سنچری بنانے والے دنیائے کرکٹ کے پہلے کھلاڑی بن ... مزید
-
آسٹریلین اوپن ٹینس:اعصام الحق مینزڈبلزپری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے ،مینزڈبلزکے دوسرے راؤنڈر میں پاکستان کے اعصام الحق اوران کے سربین پارٹنر نیناد زیمونچ نے اسپین کے پابلوبستا اورگلرموگارسیا ... مزید
-
آسٹریلین اوپن کا بڑا اپ سیٹ، راجر فیڈرر ایونٹ سے باہر،عالمی درجہ بندی میں 46ویں نمبر پر فائض سیپی نے فیڈرر کو صرف ایک سیٹ جیتنے کا موقع دیا اور میچ میں 6-4، 7-6، 4-6 اور 7-6 سے کامیابی حاصل کی،راجر اپنی ... مزید
-
قومی ٹیم دورہ نیوزی لینڈ کا آغاز آج سائیڈ میچ سے کریگی،31 اور 3فروری کو نیوزی لینڈ کیخلاف 2میچوں کی سیریز کھیلے گی ،5فروری کو ورلڈ کپ کیلئے آسٹریلیا روانہ ہوگی
-
سعید اجمل کا چنئی میں باوٴلنگ ایکشن کا آفیشل ٹیسٹ مکمل ہوگیا ،ٹیسٹ بھارتی شہر چنئی میں آئی سی سی کی منظورشدہ سری رام یونیورسٹی کی بائیو مکینک لیبارٹری میں لیاگیا، رپورٹ7سے 17دن میں آنے کا امکان ، ... مزید
-
نیوزی لینڈ ، پریکٹس میچ میں نیوزی لینڈ بورڈ الیون نے پاکستان کو 6وکٹوں سے اپ سیٹ شکست دے دی،کپتان مصباح الحق کی سنچری بھی ٹیم کو جیت نا دلوا سکی
-
قومی کرکٹرز کاصرف 3ماہ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ پر دستحظ کر نے سے انکار ، جب تک ایک سال کا معاہدہ نہیں ملتا کوئی اس پر دستخط نہیں کرے گا،کرکٹرز
-
وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس ، کم آمدن والے خاندانوں کیلئے سولر ہوم سلیوشن کے حوالے سے قابل عمل پروگرام وضع کرنے کی ہدایت، پنجاب کے سرکاری سکولوں کو مرحلہ وارآف گرڈسولر سلیوشن پروگرام کے تحت سولرپرمنتقل ... مزید
-
لاہور میں ایک بار پھر دھند کا راج ، ملتان میں حد نگاہ 50 میٹر رہ گئی،دھند کے باعث ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن معطل ، سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی
-
اسلام آباد ہائیکورٹ ، سابق گورنر پنجاب سلیمان تاثیر کے قتل میں گرفتار ممتاز قادری کیس کی سماعت کے لئے دو رکنی بینچ تشکیل ، کیس کی سما عت کل ہو گی ،سماعت کے موقع پر عدالت عالیہ کی سیکیورٹی بڑھانے کے ... مزید
-
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں 185 غیر رجسٹرڈ تعلیمی اداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ،پنجاب میں 113‘ سندھ میں 48‘ کے پی کے میں 12‘ اسلام آباد میں 9‘ بلوچستان میں 1 اور آزاد کشمیر میں 2 ادارے کام کررہے ہیں، ... مزید
-
وزارت پانی و بجلی نے بجلی لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنا دی، شہری علاقوں میں 6 ، دیہاتی علاقوں میں 8 گھنٹوں کی جبکہ صنعتوں میں لوڈشیڈنگ ختم کر دی جائے گی
-
سابق چیف جسٹس کا عمران خان کیخلاف ہتک عزت میں ججز سے بیانات حلفی حاصل کرکے ماتحت عدالت میں جمع کروانے کا فیصلہ
-
حکومت کا سابق صدراور وزیراعظم سے سرکاری سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ،ہزاروں پولیس اور ایف سی اہلکاروں کی واپسی سے ملک کی مجموعی سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ،وزارت داخلہ
-
حلقہ 122 بارے کمیشن کی رپورٹ نے عمران خان کو پریشانی میں مبتلا کر دیا،تحریک انصاف کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں اہم اعلانات متوقع
-
تین ہائی کورٹس کے فیصلوں کو ردی کی ٹوکری میں،اوگرا نے سی این جی مالکان سے گیس انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ فنڈز کے اربوں روپے وصول نہیں
-
سندھ حکومت نے ٹھٹھہ کے ونڈکوریڈورمیں 49.5میگاواٹ ونڈانرجی پروجیکٹ 1408ایکڑاراضی الاٹ کردی،مفاہمتی یادداشت پردستخط کیلئے تقریب کاانعقاد، بریگیڈیئر (ر) طارق اعزاز نے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیئے
-
میساچیوسٹس‘ برفباری ، سڑکوں پر پھسلن کے باعث حادثات ، لوگ گھروں میں محصور، متعدد پروازیں بھی تاخیر کا شکار
-
شام میں کیمیائی ہتھیاروں کی تیاری، جرمن کمپنیوں نے مدد فراہم کی، جرمن میگزین کا دعویٰ
-
یوکرائن: ماریوپول میں راکٹ حملوں میں 30 ہلاک ،80 زخمی، حملوں کے ذمہ دار روس نواز علیحدگی پسند ہیں ،یوکرینی حکومت
-
برطانیہ کے 30لاکھ مسلمانوں کے تحفظات دورنہیں کیے گئے، سعیدہ وارثی،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے مسلمان سخت بے چین اور حکومت سے ناراض ہیں،مسلم کمیونیٹیز کی مختلف معاملات میں عدم شرکت اور ان کی رائے کو ... مزید
-
امریکی صدر باراک اوباما کے گارڈ آف آنر سے قبل راشٹرپتی بھون میں آوارا کتا گھس آیا،کتا راشٹرپتی بھون میں رہنے پر بضد ،سکیورٹی اہلکاروں نے بڑے جتن کے بعداسے باہر نکالا
-
ایران نے بیرونی تجارت میں ڈالر کا لین دین بند کر دیا
-
تر کی ،گاہک کا بچا کھانا کھانے پر ہوٹل مالک کا بچے پر تشدد
-
امریکی صدر کا دورہ بھارت ، مودی نے اہلیہ کو نظرانداز کر دیا ،دل ہی دل میں بدعائیں، بے وفا شوہر نے دعوت بھی نہ دی، استقبالیہ تقریب ٹی وی پر ہی دیکھی
-
اسلام سے خوف اور مخالفت کی بنیاد پر مسلمانوں پر حملے کیے جارہے ہیں،جرمن مسلم کونسل، اسلام مخالف تحریک پیگیڈا کی مقبولیت میں اضافے کے بعد مسلمانوں پر حملوں میں شدت پیدا ہوئی ہے، مسلمان خواتین ومساجد ... مزید
-
افغانستان ، قندوز میں بڑا آپریشن، ساٹھ سے زائد طالبان ہلاک
-
اسپین کا وہ علاقہ جہاں ایک ہزار سال سے خواتین اور مادہ جانوروں کا داخلہ بند ،ماوٴنٹ ایتھوس“ نامی پہاڑ 800 عیسوی سے آرتھوڈوکس مسیحیوں کے لئے ایک معتبرعلاقہ سمجھا جاتا ہے
-
جنرل راحیل شریف کا پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹر ز کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات ، پاک چین طویل المدتی دفاعی تعلقات ، انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ،پاکستان اور چین اہم اسٹریٹجک ... مزید
-
اوباما مودی ملاقات ،د فاع اور سیکورٹی کے شعبے میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق،صدر براک اوباما کا سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کا اعلان ، بھارت کے ساتھ دفاع اور تجارت سمیت کئی ... مزید
-
امریکی صدر بارک اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بہترثابت ہوگا ، سرتاج عزیز ،جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئیگی،اقتصادی ترقی ممکن نہیں ،مشیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو
-
شمالی وزیرستان ‘دتہ خیل میں فورسز کی فضائی کارروائی، غیر ملکی دہشت گردوں سمیت 35 دہشت گردہلاک، اسلحہ و بارود کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ
-
سیالکوٹ: چارواہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بلااشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،د چناب رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی، بھا رتی گنیں خا مو ش
-
وزیراعظم محمد نواز شریف سے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کی ملاقات، ملک میں پاور سپلائی کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا
-
6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی، بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، این ٹی ڈی سی
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ،فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث کیا گیا ، اطلاق یکم فروری سے کیا جائیگا
-
فیصل آباد ، ناولٹی پل فائرنگ ، تحقیقاتی ٹیم نے رانا ثناء اللہ ،عابد شیر علی اور ڈی سی اوفیصل آبادکوبے گناہ قراردیدیا،مقدمے کا چالان (آج) عدالت میں پیش کیا جائے گا
-
سینیٹ قائمہ کمیٹی دفاع کے وفدکادورہ پشاور و شمالی وزیرستان ،وفدنے پشاورمیں آرمی پبلک سکول کادورہ بھی کیا،شہداء کی یادگارپرپھول چڑھائے اورمعصوم روحوں کیلئے فاتحہ خوانی کی، کور کمانڈر لیفٹنٹ جنرل ... مزید
-
امریکا2017تک پاکستان کو اتحادی سپورٹ فنڈ دینے پر آمادہ،امریکا کا اتحادی سپورٹ پر وگرام کانام بھی تبدیل کر نے پر غور ،پاک امریکہ تعلقات میں آنے والی بہتری میں جنرل راحیل کااہم کردارہے، سفارتی ذرائع ... مزید
-
جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر کوئی پیشرفت نہ ہونے سے معاملہ کھٹائی میں پڑنے کا امکان،حکومت نے جوڈیشل کمیشن قائم نہ کرنے پر غور شروع کردیا
-
نا اہل اور کرپٹ حکمران دہشت گردی جیسی آفت ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری، موجودہ حکمران سابق حکمرانوں کا تسلسل ہیں،ڈیڑھ ماہ میں تیسری بار بجلی کا بریک ڈاؤن نا اہلی ہے، نا اہلی پر معافیاں مانگنے والے کس ... مزید
-
پرویز مشرف کی سعودی عرب روانگی کا فیصلہ آ ج ہو گا، وزیراعظم نے وزارت داخلہ کو سابق صدر کی درخواست پر غور کیلئے کہا ہے،وفاقی وزیر اطلاعات
-
وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ دھماکوں کو قرار دیدیا، ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹرانسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے ، قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ ... مزید
-
اسحاق ڈار نے بجلی کی قیمت میں اضافے کے منصوبے کی منظوری دیدی ، لائن نقصانات بھی صارفین پر ڈالے جانے کا امکان ، بلوں میں بیس سے تیس فیصد تک اضافہ ہوسکتا ہے،ذرائع
-
نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے کے الیکٹرک کو 650 میگاواٹ بجلی فراہم کرنے کا معاہدہ ختم ،توسیع کا فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائے گا؛وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی
-
حکومت مدد کرے تو نجی شعبے میں 21 لاکھ ملازمتیں پیدا کر سکتے ہیں،ملک ریاض ، ایل ڈی اے ہمارے پاس ہوتا تو پورے پنجاب کا بجٹ دیتا، جدید ٹیکنالوجی کا دور ہے پالیسیاں بدلنا ہوں گی،سسٹم ٹھیک کیا جائے تو دو ... مزید
-
نبی سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ،شان رسالت میں گستاخی کرنے والے دہشت گردوں کا آخری دم تک پیچھا کریں گے ،سراج الحق،جب تک فرانس معافی نہ مانگے تحریک تحفظ ناموس رسالت ﷺ جاری رہے گی ،اقوام متحدہ حرمت ... مزید
-
تحریک انصاف 2013 کے انتخابات کے حوالے سے منظم دھاندلی کے موقف پر آج بھی قائم ہے،اسدعمر، اور جن لوگوں نے دھاندلی کی ہے جب تک اُن کی سزا نہیں ملے گی پاکستان میں حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ، تحریک ... مزید
-
سکھر، سینٹرل جیل ون میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو تین فروری کو پھانسی دی جائیگی ،دونوں دہشت گردوں نے ڈاکٹر علی رضا کو 2001میں قتل کیا تھا ، کراچی انسداد دہشتگردی عدالت نے پھانسی کی سزا سنائی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.