وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی نے بجلی کے بریک ڈاؤن کی وجہ دھماکوں کو قرار دیدیا، ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹرانسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے ، قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ سے خرابیاں دور نہیں ہو رہیں ، ملک میں دو مزید قومی گرڈ سٹیشن کے متبادل سسٹم کا انتظام کیا جا رہا ہے ،فرنس آئل آئندہ چھ روز کا سٹاک موجود ہے ،کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے ،کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کوئی بھی فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائیگا، یونس ڈھاگہ کی پریس کانفرنس

پیر 26 جنوری 2015 07:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے بجلی کے بریک ڈاؤن سے پیدا شدہ صورتحال کی وجہ دھماکوں کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹرانسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے ، قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ سے خرابیاں دور نہیں ہو رہیں ، ملک میں دو مزید قومی گرڈ سٹیشن کے متبادل سسٹم کا انتظام کیا جا رہا ہے ،فرنس آئل آئندہ چھ روز کا سٹاک موجود ہے ،کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے ،کے الیکٹرک کو 650 میگا واٹ بجلی کی فراہمی کا کوئی بھی فیصلہ عوامی مفاد میں کیا جائیگا۔

اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی سیکرٹری پانی و بجلی یونس ڈھاگہ نے بتایا کہ ٹرانسمیشن لائنز کو بموں سے اڑایا گیا جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تاہم تین گھنٹے کے اندر سسٹم بحال کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیکرٹری پانی و بجلی نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ملک میں ہزاروں میل پر پھیلی ہوئی ٹراسمیشن لائینزکوسیکیورٹی فراہم نہیں کی جا سکتی ہے۔

سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ قومی گرڈ سٹیشن ایک ہونے کی وجہ سے خرابیاں دور نہیں ہو رہیں اور ملک میں دو مزید قومی گرڈ سٹیشن کے متبادل سسٹم کا انتظام کیا جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ چشمہ کے دونوں پلانٹ اس وقت بند ہیں اور امید ہے چوبیس گھنٹوں تک ٹھیک ہو جائیں گے۔سیکرٹری پانی و بجلی نے کہا کہ اس وقت بجلی کا شارٹ فال چار ہزار ہے امید ہے (آج) پیر سے آٹھ یا چھ گھنٹے تک بجلی لوڈشیڈنگ تک لے آئیں۔

یوس ڈھاگہ نے کہا کہ فرنس آئل آئندہ چھ روز کا سٹاک موجود ہے اس لئے کسی قسم کے بحران کا خطرہ نہیں ہے۔وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی یونس ٹھکرنے کہا کہ ساڑھے7ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل ہوگئی، مکمل بجلی بحال کرنے کیلئے تیز رفتاری سیکام جاری ہے۔یونس ٹھکرنے کہاکہ ملک کو بجلی کی پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جبکہ بجلی کا ضیاع کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کو 500 میگا واٹ، خیبر پختونخوا اور کوئٹہ کو جزوی طور پر سپلائی بحال کی جا چکی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ لاہور میں 30 فیصد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں50 فیصد بجلی بحال ہوئی ہے، کراچی، حیدر آباد، سکھر، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، ساہیوال میں بھی بجلی جزوی طورپربحال کی جا چکی ہے۔سیکریٹری پانی و بجلی نے کہاکہ سبی ٹرانمیشن لائن کو دھماکے سے اڑایا گیا جس کے باعث ملک میں بجلی کا نظام تعطل کا شکار ہوا،سسٹم میں ساڑھے سات ہزار میگاواٹ بجلی موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :