پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ،فیصلہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے باعث کیا گیا ، اطلاق یکم فروری سے کیا جائیگا

پیر 26 جنوری 2015 07:31

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ساڑھے آٹھ روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے ۔ ذرائع کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 80 پیسے فی لیٹر جبکہ پٹرول کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

لائٹ سپیڈ ڈیزل 8 روپے فی لیٹر سستا ہوگا ، مٹی کا تیل 7 روپے 40 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اوکٹین کی قیمت میں 8 روپے 50 پیسے فی لیٹر کمی کا امکان ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا ۔