6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی، بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، این ٹی ڈی ..
تازہ ترین : 1

6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی، بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، این ٹی ڈی سی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) ملک کے بیشتر حصوں میں بجلی کی معطلی کے حوالے سے این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ این ٹی ڈی سی ترجمان کے مطابق ہائیڈل کی پیداوار2767 میگاواٹ ہے جبکہ آئی پی پیز کے ذریعے بجلی کی پیداوار2764 میگاواٹ ہے۔ جینکوز کے ذریعے بجلی کی پیداوار512 میگاواٹ ہے۔ این ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ اس وقت 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں آگئی ہے۔ گزشتہ رات بجلی بڑے بریک ڈاون کے باعث ملک کا 80 فیصد حصہ بجلی سے محروم ہو گیا تھا۔ ترجمان ایں ٹی ڈی سی کا کہنا ہے کہ بجلی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

وقت اشاعت : 26/01/2015 - 07:31:20

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں