سیالکوٹ: چارواہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بلااشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ،د چناب رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی، بھا رتی گنیں خا مو ش

پیر 26 جنوری 2015 07:27

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء) سیالکوٹ میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔چناب رینجرز ذرائع کے مطابق چارواہ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے فائرنگ اور گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔تاہم بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بھارتی گولہ باری کے بعد چناب رینجرز کی جانب سے جوابی کارروائی کی گئی۔ جس سے بھا رتی گنیں خا مو ش ہو گئیں ، وا ضع رہے کہ بھا رت کی جا نب سے چارواہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری ایسے وقت کی گئی جب امریکی صدر بھا رت کے دورے پرہیں ۔

متعلقہ عنوان :