امریکی صدر بارک اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بہترثابت ہوگا ، سرتاج عزیز ،جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئیگی،اقتصادی ترقی ممکن نہیں ،مشیر خارجہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 26 جنوری 2015 07:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے میں امن سب کے مفاد میں ہے،امریکی صدر بارک اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بہترثابت ہوگا ،جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئیگی،اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے امریکی صدر کے دورہ بھارت پربات چیت کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بارک اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے بہترثابت ہوگا ۔

سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان نے جان کیری کواپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے،جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئیگی،اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ اسپورٹس ڈپلومیسی تعلقات میں بہتری کیلئے معاون ثابت ہوتی ہے۔ایک سوا ل کے جوا ب میں سرتاج عزیز نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات بہتر بنائے بغیر خطے میں ترقی اورخوشحالی کا سہانا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔

متعلقہ عنوان :