جنرل راحیل شریف کا پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹر ز کا دورہ، چینی ہم منصب سے ملاقات ، پاک چین طویل المدتی دفاعی تعلقات ، انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ ،پاکستان اور چین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں ،دہشت گردی کیخلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں کو سراہتے ہیں ، چین،دونوں ممالک کے درمیان سٹریٹجک تعاون ضروری ہے ،دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے ،آرمی چیف

پیر 26 جنوری 2015 07:25

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔26جنوری۔2015ء ) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے دورہ چین کے موقع پر پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹر ز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اپنے ہم منصب سے ملاقات کی ، ملاقات میں پاک چین طویل المدتی دفاعی تعلقات ، انسداد دہشتگردی کے حوالے سے پاک چین طویل المدتی دفاعی تعاون بڑھانے،انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا گیا، دونوں سپہ سلاروں کے درمیان ملاقات میں مختلف باہمی امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل شریف کو پیپلزلبریشن آرمی ہیڈکوارٹرز پہنچنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد سربراہ پاک فوج نے اپنے منصب جنرل چی جیانگاوٴ سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات سمیت خطے کی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ طویل المدتی دفاعی تعلقات بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔ دونوں سربراہان نے دہشتگردی کے خلاف بھرپور تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے سیکیورٹی اور انسداد دہشتگردی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے اور ٹریننگ کے شعبوں میں بھی تعاون بڑھانے پراتفاق کیا۔

اس سے قبل آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن نے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ہیں، چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلیے کسی بھی حد تک جائیں گے اور اس سلسلے میں آپریشن ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ان دنوں 2 روزہ دورہ پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔

پاکستان اور چین کی فوجی قیادت نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک دوسرے سے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے،ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے ،جبکہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فان چانگ لانگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین فولادی بھائی ہیں، آپریشن ضرب عضب سے دہشت گردی کے خاتمہ میں اہم کامیابیاں قابل تحسین ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل عاصم باجوہ کی جانب سے جاری ٹوئٹر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بیجنگ میں چین کے وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کی اعلیٰ ترین عسکری قیادت نے خطے میں امن و امان کی صورت حال اور ملکی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وائس چیرمین سینٹرل ملٹری کمیشن جنرل فان نے پاکستان کو دہشت گردی کیخلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اورچین اہم اسٹریٹجک پارٹنر ، انتہائی اہم ہمسایہ ممالک اور فولادی بھائی ہیں،انہوں نے ہر قسم کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پاکستانی قوم اور مسلح افواج سے بھرپو ریکجہتی کا اظہار کیا،انہوں نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے اسے فیصلہ کن اور جرات مندانہ قرار دیا اور کہا کہ اس سے کسی امتیاز کے بغیر کارروائی سے دہشت گردوں کو بڑا نقصان ہو اہے۔

انہوں نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان میں قومی اتفاق رائے کو بھی سراہا ا وردہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو داد تحسین پیش کرتے ہوئے چین کی طرف سے ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔ان کا کہنا تھا کہ چین دہشت گردی کے خلاف پاکستانی قوم کی قربانیوں اورقومی اتفاق رائے کو سراہتاہے۔ جنرل فان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین اہم پڑوسی ملک ہیں۔

پاک چین دوستی اور سٹریٹجک تعاون مثالی نوعیت کے ہیں۔ چین ہر طرح کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ ہے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، دہشت گردی کوجڑ سے اکھاڑنے کیلئے کسی بھی حد تک جائیں گے۔ اس سلسلے میں ضرب عضب دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق اور فیصلہ کن کارروائی ثابت ہورہا ہے۔ملاقات میں پاک چین دوستی اور پاکستان میں دہشت گردی کیخلاف جنگ بارے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔