سرکاری سکولوں کو 5 موبائل فون کنکشن جاری کرنے کے احکامات جاری ،سکولوں کے انچارج صاحبان کو1 پوسٹ پیڈ یوفون کی سم خریدنے کیلئے لیٹر جاری کیا گیا، منسوخ کرتے ہوئے4 سینئر اساتذہ کو بھی سمز دینے کا فیصلہ

اتوار 25 جنوری 2015 04:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری سکولوں کو 5 موبائل فون کنکشن جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔سکولوں کے انچارج صاحبان کو1 پوسٹ پیڈ یوفون کی سم خریدنے کیلئے لیٹر جاری کیا گیا تھا جسے منسوخ کرتے ہوئے4 سینئر اساتذہ کو بھی سمز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جن میں سیکنڈ ہیڈ ماسٹر کے علاوہ سکول کے دو دیگر اساتذہ شامل ہونگ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ اور محکمہ تعلیم کے مشترکہ منصوبہ میں ایک سکول کو 5 سموں کی قیمت 15 سو روپے ادا کرنا ہوگی ۔اساتذہ کے شناختی کارڈ کی کاپی متعلقہ اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر کے پاس جمع کرانا لازمی ہوگا جس کے بعد انہیں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی رجسٹر شدہ سمیں جاری کی جائینگی جسے ایمرجنسی کی صورت میں ہائی الرٹ نمبر جاری کئے جائینگے ۔محکمہ تعلیم کے ذمہ دار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ تمام سموں کے اخراجات سکول فنڈز سے انچارج سکول ادا کرنے کا پابند ہوگا بل کی ماہانہ ادائیگی بھی ان فونز کی سکول فنڈز سے کی جائیگی اس کا مقصد کسی بھی ناگہانی صورتحال میں متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دینا ہے۔

متعلقہ عنوان :