سکولوں میں داخلے بیماریوں سے بچاؤ کے” ٹیکے اور قطرے پلانے“ سے منسوب، والدین بچوں کو انجکشن اور قطرے پلانے سے گھبرائیں اور نہ ہی نہ کترا ہیں، اس کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانا ہے ،پیغام

اتوار 25 جنوری 2015 04:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء) حکومت نے تمام سرکاری و پرائیویٹ سکولوں کو جاری ہدایات میں میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ان بچوں کو سکولوں میں داخلہ دیا جائے جن کے والدین نے بچوں کو مختلف خطرناک بیماریوں کے انجکشن اور قطرے وغیرہ پلائے ہونگے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت ذرائع کے مطابق قطرے اور انجکشن لگوانے والے بچوں کیلئے حفاظتی ٹیکوں اور قطروں کا کارڈ جاری کر دیا گیا ہے تاہم قطرے اور ٹیکے پلائے جانے کی تاریخ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔کارڈ پربچے کا نام ولدیت پہلے سے درج ہے ۔کارڈ پر موجود والیدین کے نام پیغام کے مطابق مختلف ویکسیئنز کے قطرے پلانے اور ٹیکے وغیرہ لگوا نے کا مقصد بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :