کوئٹہ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے نامو ں کااعلان وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا،ترجمان ن لیگ بلوچستان

اتوار 25 جنوری 2015 04:33

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے بلوچستان کے تر جما ن نے کہا کہ کوئٹہ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے لیے پارٹی کی جانب سے امیدواروں کے نامو ں کااعلان پارٹی کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نو اب ثناء اللہ خان زہری وزیر اعظم میا ں محمدنوازشریف سے مشاورت کے بعد کر یں گے بلوچستان کے دیگر اضلاع میں امید واروں کے نامو ں کا اعلان پارٹی کے رکن قومی و صوبائی اسمبلی اورضلعی صدور مشاورت کے بعد کر دیں سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے امید وار اپنے مکمل کو ائف پارٹی کے مر کزی دفتر میں جمع کر و ادیں اپنے جاری کردہ بیا ن میں ترجما ن نے کہا کہ 28جنوری کو بلدیاتی انتخابات کے لیے ہو نے والے آخر ی مر حلے میں کوئٹہ کے میئر اور ڈپٹی میئر کے امیدوارو ں کے نامو ں کا فیصلہ پارٹی کے صوبائی سربراہ چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری،وزیر اعظم پاکستان میا ں محمد نواز شریف سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا جبکہ صوبہ کے دیگر اضلاع سے پارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ڈسٹرکٹ صدور مشاورت کے بعد فوری طورپر ڈسٹرکٹ چیئرمین‘ وائس چیئرمین ‘ تحصیل کمیٹیوں کے چیئرمین و وائس چیئرمین کیلئے امیدواروں کو نامزد کریں ترجمان نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے جو امیدوار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے حصہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں وہ اپنے مکمل کوائف اور بینک ڈرافٹ پارٹی کے مرکزی دفتر F-08/03 اسٹریٹ 10 بنگلہ نمبر 20 مسلم لیگ ہاؤس اسلام آباد میں جمع کرادیں ۔