سانحہ پشاور کے 145 شہداء کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ ، ایوان صدر سمری تیار کرکے کابینہ ڈویژن کو ارسال کرے گا

اتوار 25 جنوری 2015 04:31

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء ) صدر مملکت ممنون حسین نے پشاور آرمی پبلک سکول پر حملے میں شہید ہونیوالے 145 طلباء اور سٹاف اراکین کو تمغہ شجاعت دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ صدر مملکت کی زیر صدارت ہونیوالے ایک اجلاس میں پشاور سکول سانحہ کے شہداء کو سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق عہدیدار نے مزید بتایا کہ حملے میں شہید ہونے والے ایک عام شہری کو بھی یہ ایوارڈ دیا جائیگا ۔ زخمیوں کیلئے بھی کچھ ایوارڈ دیئے جائینگے رپورٹ کے مطابق ایوان صدر اس سلسلے میں سمری تیار کریگا جو کہ کابینہ ڈویژن کو بھیجی جائے گی ۔ رپورٹ کے مطابق تمغہ شجاعت دسمبر 2009ء میں پشاور پریس کلب کے گیٹ پر خود کش حملہ آور کو روکنے کی کوشش کرنے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں کو بھی دیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :