داعش نے یرغمال جاپانی شہری کا سر قلم کر دیا،رہائی کے لیے اغوا کاروں کے مطالبات تسلیم کیے جائیں، مغوی کا حکومت سے مطالبہ

اتوار 25 جنوری 2015 04:56

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء )جنگجو تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنگجو تنظیم داعش نے چند روز قبل تاوان کی غرض سے اغوا کئے گئے دو جاپانی شہریوں میں سے ایک کا سر قلم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش نے اپنے ٹوئٹر اکاوٴنٹ پر ایک وڈیو جاری کی ہے جس میں چند روز قبل اغوا کئے گئے 2 جاپانی شہریوں میں سے ایک کو یہ کہتے دکھایا گیا ہے اس کے ساتھی کا سر قلم کردیا گیا ہے اور اس کے قتل کے ذمہ دار جاپانی وزیراعظم اور حکومت ہے، یرغمالی نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اس کی رہائی کے لیے اغو کاروں کے مطالبے کو تسلیم کرے

متعلقہ عنوان :