حافظ سعید اور جماعت الدعوہ پر پابندی ، بھارتی فوج خوش ، پابندی خوش آئند ہے مگر اقدامات کا عملی وجود نظر آنا چاہیے ، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل

اتوار 25 جنوری 2015 05:22

سرینگر( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء ) بھارتی فوج نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور جماعت الدعوة پر پاکستان کی جانب سے پابندی عائد کرنا خوش آئند اقدام ہے تاہم ان اقدامات کا عملی وجود نظر آنے پر ہی یہ موثر ثابت ہوسکتاہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرینگر میں تعینات بھارتی فوجی کمانڈر کے کمانڈنگ آفیسر لیفٹیننٹ جنرل سبھراتا سارہا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا یہ بہت ہی اہم اقدام ہے اور اب انتظار کرینگے اور دیکھیں گے کہ جماعت الدعوة پر پابندی کے لیے عملی طور پر کیا اقدام اٹھانا چاہیے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر باراک اوبامہ کے دورہ پر کشمیر کے تمام حصوں میں سکیورٹی کے انتہائی سخت اقدامات کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :