بجلی کا بڑا بریک ڈاوٴن، ملک کا 80فیصد حصہ تاریکی میں ڈوب گیا، این ٹی ڈی سی کے 3گرڈ سٹیشن ٹرپ ہو گئے ، ترجمان وزارت پانی و بجلی

اتوار 25 جنوری 2015 05:03

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔25جنوری۔2015ء)دارلحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھرمیں بجلی کابڑابریک ڈاوٴن ہوا ہے اور اس وقت ملک کا 80 فیصدحصہ تاریکی میں ڈوباہواہے۔پنجاب،سندھ،خیبرپختونخوااوربلوچستان سب متاثر ہیں جس کے سبب شہریوں کی زندگی عذاب ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت وپانی بجلی کے مطابق این ٹی ڈی سی کے3گرڈاسٹیشن ٹرپ ہوگئے ہیں ۔ اوربجلی کی فراہمی میں یہ تعطل نیشنل گرڈاسٹیشن میں فنی خرابی کے باعث ہواہے۔

گرڈاسٹیشنوں پرضرورت سے زیادہ لوڈپڑاجس سے سسٹم ٹرپ کرگیا۔ترجمان این ٹی ڈی سی کاکہناہے کہ سب سے پہلے اُچ پاورپلانٹ سے پاورلائن بریک ہوئی۔ مظفرگڑھ گرڈاسٹیشن کی لائن بریک ہونے سے ملک کے متعددگرڈاسٹیشن ٹرپ ہوتے چلے گئے،ٹرپ ہونے والے گرڈاسٹیشنوں میں لاکھڑا،جامشورو،تربیلااورمنگلاشامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکام کاکہناہے کہ ٹرانسمیشن لائنوں میں مقررہ حدسے زیادہ لوڈآنے سے سسٹم فیل ہوگیا۔

جس سے پنجاب ،سندھ اوربلوچستان کی بجلی معطل ہوئی۔ترجمان این ٹی ڈی سی کاکہناہے کہ بڑے شہروں کی بجلی بحال کرناپہلی ترجیح ہوگی،کراچی،لاہوراوراسلام آبادکی بجلی بحال کرنے کے بعد دیگرگرڈاسٹیشنوں کی بجلی بحال کی جائے گی۔ بجلی کی بحالی کے لیے کام جاری ہے۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران چوتھی دفعہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں خرابی پیداہوئی ہے۔کیسکوکے مطابق گڈونیشنل سسٹم سے بلوچستان کوبجلی کی فراہمی بندہوئی۔اورصوبے کے29اضلاع تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :