نیپرا نے ”کے الیکٹرک“ پرایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا،کے الیکٹرک منظور شدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں، نیپرا

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء) نیپرا نے ”کے الیکٹرک“ کو صارفین سے میٹر رینٹ کی مد میں لئے جانے والے چارجز کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے اس پر ایک کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کردیا۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے ساڑھے 7 روپے فی صارف میٹر رینٹ لیا جانا غیر قانونی ہے، کے الیکٹرک کو ملٹی ایئر ٹیرف جاری کیا گیا تھا جس کے تحت کمپنی منظور شدہ ٹیرف کے علاوہ کسی بھی مد میں صارفین سے اضافی پیسے وصول کرنے کی مجاز نہیں۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کو اب تک لیا گیا تمام میٹر رینٹ صارفین کو واپس کرنے کا حکم دیتے ہوئے اس پر قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ایک کروڑ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :