سپریم جوڈیشل کمیشن نے آیڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کے بیانات و جرح بھی مکمل کرلی ، بقیہ گواہان پر جرح 28 جنوری کے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں کی جائے گی

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء) سپریم جوڈیشل کمیشن نے آیڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے دائر کردہ ریفرنس پر سیکرٹری و ڈپٹی سیکرٹری قومی اسمبلی کے بیانات مکمل کرلئے ہیں اور جرح بھی مکمل کرلی ہے جبکہ بقیہ گواہان پر جرح 28 جنوری کے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں کی جائے گی۔ سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس جمعہ کے روز چیف جسٹس پاکستان ناصر الملک کی چیئرمین شپ میں ہوا جس میں دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

علاوہ ازیں آیڈیٹر جنرل پاکستان اختر بلند رانا‘ سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ان کے وکلاء اور دیگر لوگ پیش ہوئے اس دوران کونسل نے قومی اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کے بیانات قلمبند کئے اور ان پر جرح بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

کونسل کے اجلاس کے حوالے سے ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا اگلی سماعت پر سپیکر قومی اسمبلی کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سپیکر قومی اسمبلی کو آیڈیٹر جنرل پاکستان کے خلاف ریفرنس سپریم جوڈیشل کونسل کو ارسال کرنے کی سفارش کی تھی جس پر متعلقہ حکام نے ریفرنس مرتب کرکے سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوایا تھا جس پر مختلف تاریخوں پر سماعت جاری رہی۔

مزید سماعت 28 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔