بھارت،عدالت میں بم دھماکہ،دوافرادہلاک ،14زخمی
تازہ ترین : 1

بھارت،عدالت میں بم دھماکہ،دوافرادہلاک ،14زخمی

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)مشرقی بھارتی ریاست بہار میں جمعہ کے روز ایک عدالت میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہو گئے ، یہ بات ٹیلی ویژن چینلز نے بتائی۔سی این این آئی بی این نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ہلاک شدگان میں خاتون شامل ہے جس نے بم اٹھا رکھا تھا جبکہ ایک پولیس اہلکار بھی ہلاک ہو گیا ۔ این ڈی ٹی وی نیٹ ورک نے دریں اثناء اطلاع دی ہے کہ دو افراد ہلاک اور 14دیگر زخمی ہو چکے ہیں ، دھماکہ ایسے وقت سامنے آیا جب امریکی صدر باراک اوبامہ اتوار کو تین روزہ دورے کے لئے آمد سے قبل بھارت میں سکیورٹی انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔

وقت اشاعت : 24/01/2015 - 08:56:19

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں