شام ، دمشق میں فضائیہ کی بمباری، 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک، حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ فضائیہ نے بمباری کردی،حکام

ہفتہ 24 جنوری 2015 08:55

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء ) شام کے دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں فضائیہ کی بمباری کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی علاقے میں فضائیہ نے باغیوں کے زیر اثر گاوٴں پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں 6 بچوں سمیت 32 افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے جس میں سے بیشتر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

حکام کے مطابق حکومت مخالف گروہ جمعہ کی نماز کے بعد علاقے میں جمع تھا کہ اسی دوران فضائیہ نے بمباری کردی جس میں باغیوں کو کافی جانی نقصان اٹھانا پڑا۔دوسری جانب شام میں انسانی حقوق کی تنظیم نے شامی فضائیہ کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کارورائی میں مارے جانے والے افراد عام شہری تھے۔

متعلقہ عنوان :