سابق جانشین کی پالیسیاں قائم رکھی جائینگی‘ شاہ سلمان بن عبدالعزیز،یورپی اور مغربی ممالک سے معتدل رویہ اختیار کیا جانا چاہئے‘سعودی عرب دنیا بھر میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار اد اکرتا رہے گا،سعو دی عرب کے نئے فرمانروا کا ٹی وی خطاب

ہفتہ 24 جنوری 2015 09:09

جدہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔24جنوری۔2015ء)سعودی عرب کے نئے فرمانروا شاہ سلمان بن عبداللہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے جانشین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی پالیسیوں پر قائم رہتے ہوئے انکے نقش قدم پر چلیں گے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی فرماروا کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنے ٹی وی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہم ان پالیسیوں پر قائم رہیں گے جو کہ سعودی عرب کے قیام سے اب تک چلی آ رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عرب اور اسلامی ممالک کو درپیش مسائل اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپس میں قریبی تعاون کو فروغ دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مغربی اور یورپی ممالک کے ساتھ بھی معتدل رویہ اختیار کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا بھر میں امن کیلئے اپنا مثبت کردار اد اکرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :