انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز او رویمنز کی انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی، ہاکی چیمپئنز ٹرافی: شاندار پرفارمنس پاکستان کی ٹاپ 10میں واپسی،عالمی چیمپئن آسٹریلیا مردوں میں اور ہالینڈ کی ٹیم ویمنز میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں، سپین کی ٹیم حیرت انگیز طور پر ٹاپ ٹین سے باہر ویمنز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر ہالینڈ ، آسٹریلیا دوسرے، ارجنٹائن تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے نمبر پر موجود ہے

جمعہ 23 جنوری 2015 05:18

زیورخ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے مینز او رویمنز کی انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی ہے۔ نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان نے دو درجہ ترقی پا کر 12ویں نمبر سے 10واں نمبر حاصل کرلیا ہے۔ عالمی چیمپئن آسٹریلیا مردوں میں اور ہالینڈ کی ٹیم ویمنز میں پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں شاندار پرفارمنس کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم کی عالمی درجہ بندی بہتر ہوئی ہے اور گرین شرٹس ایک مرتبہ پھر ٹاپ 10 میں آگئے ہیں۔

پاکستان نے بھارت میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا ، جس کے بعد پاکستان کو ایف آئی ایچ رینکنگ میں 181 پوائنٹس ملے اور ٹیم ایک درجہ بہتری کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 10 میں آگئی۔ نئی رینکنگ میں پاکستان کی دسویں پوزیشن ہے۔

(جاری ہے)

اسپین کی ٹیم ایک درجہ تنزلی کے بعد گیارہویں پوزیشن پر چلی گئی ہے۔ آسٹریلیابدستور پہلی پوزیشن پر ہے، نیدرلینڈز دوسرے اور جرمنی تیسرے نمبر پر ہے۔

اسپین کی ٹیم حیرت انگیزطوپرٹاپ ٹین سے باہر گیارہویں جبکہ ملائیشیا بارہویں نمبر پر ہے۔ ویمنز کیٹیگری میں پہلی پوزیشن پر ہالینڈ ، آسٹریلیا دوسرے، ارجن ٹائن تیسرے، نیوزی لینڈ چوتھے، چین پانچویں، انگلینڈ چھٹے، جرمنی ساتویں، امریکہ آٹھویں، جنوبی کوریا نویں، جاپان دسویں ، جنوبی افریقہ گیارہویں اور بلجیم بارہویں نمبر پر موجود ہے۔