صوبے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک اور امن و امان کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے جس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہو گا ،پرویز خٹک ،وفاق نے فاٹا اور افغانستان سے ملحقہ سرحدوں کے تحفظ، افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی اور آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق مثبت اشارے دیئے ہیں اور اس ضمن میں مزید ٹھوس اقدامات کا ہم خو شدلی سے خیرمقدم کرینگے، ایپکس کمیٹی میں بھی خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا جو خوش آئند بات ہے، ہم اپنے حصے کا کردار پورے خلوص نیت سے ادا کرنے کو تیار ہیں، اعظم خان سواتی سے ملاقات

جمعہ 23 جنوری 2015 05:41

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء) خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت بلا خوف و خطر وہی کچھ کرے گی جس میں یہاں کے عوام کا مفاد ہو گا انہوں نے کہا کہ صوبے اور ملک کو دہشت گردی سے پاک کرنا اور امن و امان کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے جس پر رتی بھر سمجھوتہ نہیں ہو گا تاہم واضح کیا کہ وفاق نے فاٹا اور افغانستان سے ملحقہ سرحدوں کے تحفظ، افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی اور آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق مثبت اشارے دیئے ہیں اور اس ضمن میں مزید ٹھوس اقدامات کا ہم خو شدلی سے خیرمقدم کرینگے آج ایپکس کمیٹی میں بھی خیبر پختونخوا اور فاٹا کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مل جل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا جو خوش آئند بات ہے اور ہم اپنے حصے کا کردار پورے خلوص نیت سے ادا کرنے کو تیار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر اعظم سواتی اور جنرل سیکرٹری خالد مسعود سے ملاقات کے دوران کیا جنہوں نے خیبرپختونخوا اور فاٹاکے عوام کیلئے"صحت کا اتحاد" سمیت مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبے شروع کرنے،امن و امان کے قیام، سانحہ پشاور کے شہداء کے پیکج میں اضافے جبکہ زخمی بچوں کا تمام علاج سرکاری سرپرستی میں کرانے اور محکمہ اطلاعات کی بحالی و تنظیم نو سے متعلق وزیراعلیٰ کے اقدامات کو سراہنے کے علاوہ تنظیمی اُمور اور اضلاع کی سطح پر مقامی انتظامیہ اور پارٹی رضا کاروں کی باہمی معاونت سے عوامی فلاح و بہبود کی سکیموں پرکام تیز کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ضروری فیصلے کئے گئے پرویز خٹک نے پارٹی کے تنظیمی معاملات کو منظم انداز میں آگے بڑھانے پر صوبائی قیادت کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنے پارٹی قائدین اور ورکروں پر یکساں طور پر ناز ہے جنہوں نے کسی بھی مشکل یا نازک مرحلے پر ہمیں مایوس نہیں کیا پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جسکی بنیاد پلاٹ، پرمٹ ، کمیشن اور دیگر مراعات کی بجائے عوامی مفاد کیلئے قربانی اور بے لوث خدمت پر رکھی گئی اور کارکنوں نے اسکی لاج بھی رکھی حتی کہ آزادی مارچ میں انہوں نے بھوک وپیاس برداشت کرنے کے علاوہ سینوں پر گولیاں بھی کھائیں مگر ملک میں شفاف انتخابات اور تبدیلی کا مشن پوری مستقل مزاجی سے جاری رکھاپرویز خٹک نے کہا کہ کارکنوں کو کرپشن کے خاتمے اور ترقیاتی سرگرمیوں کی بروقت اور معیاری تکمیل پر نظر رکھنے کے علاوہ کھیلوں اور فلاحی سرگرمیوں میں انتظامیہ کا شریک کار بنایا جائے گا جس کیلئے پارٹی قائدین کی تجاویز کا بھی خیرمقدم کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ صوبے میں تبدیلی کیلئے بھرپور اور موثر قانون سازی کے بعد ان پر عمل درآمد کا وقت آچکا ہے جس کے بعد تعلیم وصحت، تھانہ وکچہری اور دیگر تمام شعبوں میں عوام کو ہر سطح پر یکساں سہولیات مہیا ہونگی امیرو غریب کا فرق ختم ہو جائے گااور میرٹ، قانون اور انصاف کی بالادستی یقینی بن جائیگی جو ترقیافتہ اور فلاحی معاشرے کی اولین ضرورت ہے