تھر میں قحط اور غذائی قلت،سینکڑوں بچوں کی اموات کے بعد سندھ حکومت جاگ گئی،صوبائی حکومت نے سردار شاہ کی سربراہی میں 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی ،نوٹیفکیشن جاری،کمیٹی میں سردار شاہ،مہیش طلائی،امیر حیدر شاہ،سعید نظامانی،حیات تالپور اور ظفر کمالی شامل،پارلیمانی کمیٹی تھر میں قحط اور غذائی سے جاں بحق بارے تحقیقات کر کیجلد رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کرے گی ،صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ

جمعہ 23 جنوری 2015 05:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)سندھ حکومت نے تھر کی صورت حال پر 7 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی ۔صوبائی حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔سردار شاہ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جو تھر کی صورت حال پر رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کریں گے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز سندھ حکومت نے تھر میں قحط سالی اور غذائی قلت سے بچوں کی اموات پر سردار شاہ کی سربراہی میں 7 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ۔

(جاری ہے)

کمیٹی میں مسلم لیگ (ن) ،پیپلز پارٹی ،ایم کیو ایم اور مسلم لیگ فنکشنل کے اراکین اسمبلی کو شامل کیا گیا ہے۔ کمیٹی شامل ہونے والوں میں سردار شاہ،مہیش طلائی،امیر حیدر شاہ،سعید نظامانی،حیات تالپور اور ظفر کمالی شامل ہیں ۔وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت نے تھر میں قحط اور غذائی قلت سے جاں بحق ہونے والے بچوں بارے تحقیقات کرے گی اور رپورٹ تیار جلد سندھ حکومت کو پیش کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :