نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ، مریم نواز شریف،تعلیمی نصاب کے ذریعے نوجوانوں کو تمام شعبوں کے حوالے سے خصوصی تعلیم سے آشنا کرکے ہی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں، پاکستان ائر فورس فنشنگ سکول کی گریجویشن تقریب سے خصوصی خطاب،بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے

جمعہ 23 جنوری 2015 05:39

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادہ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی کردار سازی وقت کی اہم ضرورت ہے ، تعلیمی نصاب کے ذریعے نوجوانوں کو تمام شعبوں کے حوالے سے خصوصی تعلیم سے آشنا کرکے ہی اہداف حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ائر فورس فنشنگ سکول کی گریجویشن تقریب سے سکول میں منعقدہ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی اصلاح کے حوالے سے جہاں نوجوان مرد اہم کردار ادا کرتے ہیں وہاں خواتین کے کردار کو بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت خواتین کو معاشرے میں باعزت مقام دلانے کیلئے اہم اقدامات کررہی ہے اور تمام شعبوں میں خواتین کو مناسب نمائندگی دی جارہی ہے ۔ خواتین کی تعلیم اور مسیحائی خود کفالت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے ۔ مریم نواز شریف نے طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم کی طرف مرکوز رکھیں تعلیم کے ذریعے ہی معاشروں میں اہم تبدیلیاں کی جاسکتی ہیں اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والی طالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے ۔