فرانس کا دفاعی اخراجات میں کمی کا اعلان ،پروگرام کے مطابق 7500سے کم فوجی ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی،صدر فرانسو اولاند

جمعہ 23 جنوری 2015 05:55

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)صدر فرانسو اولاندے نے گزشتہ روز کہا ہے کہ فرانس پیرس میں جہادی حملوں کے بعد دفاعی اخراجات میں زبردست کمی کے طور پر پروگرام کے مطابق 7500سے کم فوجی ملازمتیں ختم کرے گا ۔

(جاری ہے)

حکومت نے قبل ازیں اعلان کیا تھا کہ وہ 2015ء سے 2019ء تک 278,000سویلین فوجی ملازمین سے صرف 26,000دفاعی ملازمتیں ختم کرے گی ۔ملازمتوں میں کم کمی کرنے کا فیصلہ پیرس میں تین روز تک اسلام پسندوں کے قتل عام کی لہر کے بعد کیا گیا جس میں 17افراد ہلاک ہو گئے جس کی وجہ سے فرانس اور ہمسایہ یورپی ممالک کو انتہائی چوکس ہونا پڑا۔صرف امسال قریباً7500فوجی آسامیاں ختم کی جانا تھیں لیکن یہ تعداد کم کرکے اب 6000کردی جائے گی۔