امریکہ کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں ہیں‘ وائیٹ ہاؤس،واشنگٹن کیلئے دونوں ملک یکساں اہمیت کے حامل ہیں‘ بہترین تعلقات کا قیام امریکہ‘ بھارت اور پاکستان تینوں ممالک کے مفاد میں ہیں امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 جنوری 2015 06:54

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء)وا ئٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکہ کے پاکستان بھارت کے ساتھ تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں بلکہ اس کے لئے دونون ممالک کی اہمیت یکساں ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے نائب مشیر بن رجودیس نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لئے یہ واصح کرنا اہم ہے کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک دوسرے کی قیمت پر نہیں بلکہ ہم دونوں ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک ہی امریکہ کے لئے یکساں اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہترین تعلقات کا قیام امریکہ‘ بھارت اور پاکستان تینوں ممالک کے مفاد میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ صدر باراک اوبامہ دوسری مرتبہ بھارت کا دورہ کر رہے ہیں تاہم وہ اس کی قیمت پر پاکستان کا دورہ نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کے اس اقدام کا مقصد بھی یہی واضح کرتا ہے کہ امریکہ ان دونوں ممالک کا کوئی تقابل نہیں کر رہا ہے۔