کراچی، میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 38 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیا،بھارت نے خیر سگالی جذبے کے تحت20 پاکستانی قیدی رہا کر دیئے، واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے

جمعہ 23 جنوری 2015 06:43

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔23جنوری۔2015ء) میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 38 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتارکرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کھلے سمندرمیں بین القوامی حدود کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں پاکستان کی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے 38 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے مقامی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے ماہی گیروں کے زیرِاستعمال سات لانچیں بھی قبضے میں لے لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ماہی گیروں کو جمعہ کی صبح عدالت میں پیش کیا جائے گا جہاں انہیں بین الاقوامی سمندری حدود کی خلاف ورزی کے جرم میں جیل بھیجا جائے گا دوسری جانب بھارت نے خیر سگالی جذبہ کے تحت 20 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا۔قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز بھارت نے 20 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا ۔رہائی پانے والوں میں17 ماہی اور 3 عام شہری شامل ہیں ۔امیگریشن حکام کے مطابق بھارت سے رہا پانے والے قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر حکام کے حوالے کر دیا گیا جنہیں تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :