بلاول بھٹی کی پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ سے ملاقات، فاسٹ باؤلر آئندہ دو روز میں نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے،جنید خان کے ان فٹ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا

جمعرات 22 جنوری 2015 09:49

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے بلاول بھٹی نے پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کی ہے ورلڈ کپ میں شمولیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلاول بھٹی آئندہ دو روز میں نیوزی لینڈ روانہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

فاسٹ باوٴلر جنید خان کے زخمی ہونے کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے والے آل راوٴنڈر بلاول بھٹی نے آج پی سی بی کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان سے ملاقات کی۔

بلاول بھٹی کراچی میں پی سی بی ون ڈے کپ کھیل رہے تھے جن کو پی سی بی نے گذشتہ روز لاہور بلا لیا تھا۔ بلاول بھٹی کو جنید خان کے ان فٹ ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹی آئندہ ایک دو روز میں نیوزی لینڈ روانہ ہوجائیں گے۔

متعلقہ عنوان :