آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام دوسرے راوٴنڈ میں، شراپووا کو فتح، ویمنز سنگلز کے دوسرے راوٴنڈ میں روس کی ماریہ شراپووا نے سنسنی خیز مقابلے میں ہم وطن کوالیفائر کھلاڑی کو شکست دے دی، مینز ڈبلز کے پہلے راوٴنڈ میں اعصام الحق نے سربیا کے نینا دزیمونجک کے ہمراہ روس کے ،تیموز گباشویل اور قازقستان کے میخائل کوکشکن کی جوڑی کو ہرا دیا،سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر بھی آسٹریلین اوپن ٹینس کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے

جمعرات 22 جنوری 2015 09:53

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)اعصام الحق اپنے سربین پارٹنر کے ہمراہ آسٹریلن اوپن کے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ ویمنز سنگلز کے دوسرے راوٴنڈ میں روس کی ماریہ شراپووا نے سنسنی خیز مقابلے میں ہم وطن کوالیفائر کھلاڑی کو شکست دے دی۔سال کے پہلے گرینڈ سلم ٹینس ٹورنامنٹ میں مینز ڈبلز کے پہلے راوٴنڈ میں اعصام الحق نے سربیا کے نینا دزیمونجک کے ہمراہ روس کے تیموز گباشویل اور قازقستان کے میخائل کوکشکن کی جوڑی کو ہرا دیا۔

میچ کا پہلا سیٹ سات چھ سے روس اور قازق پئیر کے نام رہا تو دوسرے سیٹ میں نمبر آٹھ سیڈ پاکستانی اور سربین جوڑی چھ چار سے کامیاب رہی۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں اعصام اور زیمونجک چھ تین سے فتح سمیٹتے ہوئے دوسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

ویمنز سنگلز کے دوسرے راوٴنڈ میں نمبر دو سیڈ شراپووا اپ سیٹ شکست سے بال بال بچ گئیں۔ ایک موقع پر سابق چیمپئین کی حریف الیگزینڈر اپانووا دو مرتبہ میچ پوائنٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہیں لیکن شراپووا نے بازی پلٹ دی۔

سابق عالمی نمبر ایک شراپووا نے پہلے سیٹ میں باآسانی چھ ایک سے کامیابی حاصل کی،لیکن دوسرا سیٹ کوالیفائر پانووا نے چھ چار سے جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے اور فیصلہ کن سیٹ میں چھبیس سالہ پانووا شروع سے ہی تجربہ کارحریف پر حاوی رہیں لیکن میچ فنش نہ کرسکیں۔ تیسرا سیٹ سات پانچ سے جیت کر شراپووا تیسرے راوٴنڈ میں پہنچ گئیں دوسری جانب پہلے گرینڈ سلیم ٹیسٹ ٹورنامنٹ میں ،اٹالین کھلاڑی سیمون بلولی نے روجر فیڈرر کے خلاف پہلا سیٹ چھ تین سے جیت لیا ،لیکن ورلڈ نمبر ٹو روجر فیڈرر نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے بقیہ تین سیٹ چھ تین ،چھ دو اور چھ دو سے جیت کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی۔

متعلقہ عنوان :