اسلام آباد،حساس اداروں نے تحریک طالبان کے4 خطرناک دہشت گرد گرفتار کر لئے ،دہشت گردوں کیخلاف مقدمہ درج نامعلوم مقام پر منتقل ،تفتیش کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی ،دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد بڑی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے تھے،ابتدائی تفتیش میں انکشاف

جمعرات 22 جنوری 2015 08:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی ۔4 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سکیورٹی فورسز نے اسلام آباد کے علاقے کھنہ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے نتیجے میں 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا اوران کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

ابتدائی تفتیش کے مطابق چاروں دہشت گردوں کا تعلق تحریک طالبان سے ہے جو راولپنڈی اور اسلام آباد میں کارروائی کرنا چاہتے تھے ۔دہشت گردوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی جبکہ مزید تفتیش کے لئے ایک ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے ۔دہشت گرد جس جگہ پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے وہاں پر سکیورٹی فورسز نے معلومات حاصل کرنا شروع کر دیں ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے راولپنڈی اور اسلام آباد کی سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔