ملک بھر میں پیٹرول بحران پر وزارت مسلسل آگاہی کا سلسلہ جاری، 2 لاکھ 18 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر سپلائی کر دیا گیا ، وزارت پیٹرولیم کی وزیراعظم کو رپورٹ

جمعرات 22 جنوری 2015 08:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)وزیراعظم محمد نوازشریف کے حکم پر ملک بھر میں پیٹرول بحران پر وزارت پیٹرولیم کی جانب سے مسلسل آگاہی کا سلسلہ جاری ہے‘ اس حوالے سے وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 2 لاکھ 18 ہزار میٹرک ٹن پیٹرول ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر سپلائی کر دیا گیا ہے جبکہ ملک بھر میں پیٹرول کی کھپت 12 ہزار میٹرک ٹن یومیہ ہے اس طرح ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپوں پر مطلوبہ ضرورت کے مطابق پیٹرول فراہم کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت پیٹرولیم نے وزیراعظم کو رپورٹ میں بتایا ہے کہ ملک بھر میں پیٹرول کی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ وزیراعظم کو دی گئی رپورٹ سے ہٹ کر اگر دیکھا جائے تو اس وقت بھی ملک بھر کے پیٹرول پمپوں پر گاریوں کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں جبکہ متعدد پیٹرول پمپ سٹاک نہ ہونے کی وجہ سے تاحال بند ہیں جن کو کھلوانے کے لئے وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔

متعلقہ عنوان :