ششی تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تاڑر سے تعلقات کی تردید کر دی، بھارتی سابق وزیر کا پولیس کو بیان ،سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا ‘پولیس کا دوعویٰ

جمعرات 22 جنوری 2015 09:03

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء) بھارت کے سابق وزیرششی تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تاڑر سے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ موت سے پہلے سننداپشکر پریشان تھی۔سابق وزیر ششی کو دلی کے وسنت وہار تھانے میں اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم کے تندوتیز سوالوں کا چار گھنٹے تک سامنا کرنا پڑا۔تھرور نے پاکستانی صحافی مہر تارڑسے تعلقات کی تردید کی ، تاہم اعتراف کیاکہ موت سے قبل سنند اپشکرپریشان تھی ، اور کئی معاملات پر اْن سے بحث بھی ہوئی تھی ،ششی نیسننداقتل کیس میں پولیس کے 100 سے زائد سوالوں کا جواب دیا۔

جن میں 2010 کا آئی پی ایل تنازع بھی شامل ہے ، تھرور اْس وقت خارجہ امور کے وزیر تھے ، اوران پر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے ، 70 کروڑ روپے کی خرد برد کا الزام تھا،سنندا کی پراسرار موت تقریباً ایک سال قبل ہوئی تھی اور تب سے ہی طرح طرح کی قیاس آرائیاں جاری تھیں لیکن اب پولیس کا دعویٰ ہے کہ سنندا کو زہر دے کر قتل کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس وقت یہ بھی کہا گیا تھا کہ سنندا ایک پاکستانی صحافی سے ششی تھرور کی مبینہ دوستی پر ان سے ناراض تھیں اور غلطی سے یا جان بوجھ کر بڑی مقدار میں خواب آور دوائیں کھا لی تھیں یا ان کو لاحق کچھ بیماریوں کی وجہ سے قدرتی طور پر ان کی موت ہوگئی تھی۔

سابق اطلاعات و نشریات کے وزیر منیش تیواری سے پوچھ گچھ کے بارے میں پولیس کمشنر نے کہا، جس کے پاس بھی اس کیس سے منسلک چھوٹی سے چھوٹی معلومات بھی ہونے کا امکان ہے ہم ان سے پوچھ گچھ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :