برطانیہ ِ،عراق جنگ بارے رپورٹ انتخابات کے بعد شائع کرنے سے فیصلے پر اراکین پارلیمان کا غم و غصہ

جمعرات 22 جنوری 2015 08:57

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء ) برطانیہ کے اراکینِ پارلیمان نے اس بات پر شدید غم و غصے کے اظہار کیا ہے کہ 2003 کی عراق کی جنگ کے متعلق سرکاری رپورٹ عام انتخابات کے بعد شائع کی جائے گی۔نائب وزیرِ اعظم نک کلیگ نے کہا کہ اس میں تاخیر سمجھ سے باہر ہے جبکہ سابق کنزرویٹیو رہنما ایئن ڈنکن سمتھ کے لیے یہ مایوس کن ہے۔ممبر پارلیمان (ایم پی) کی کمیٹی بھی اس کے متعلق سر جان سے سوالات پوچھے گی۔

(جاری ہے)

کنزرویٹیو ایم پی سر رچرڈ اوٹاوے نے جو کامن فارن افیئرز کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں، سر جان کو لکھا کہ وہ بتائیں کہ رپورٹ میں تاخیر کی کیا وجہ ہے۔سر رچرڈ نے انھیں بتایا کہ اس کی کوئی وجہ نہیں کہ کیوں اس عمل میں اتنی دیر لگائی گئی ہے۔سر جان نے وزیرِ اعظم ڈیوڈ کیمرون کو بھیجے گئے ایک خط میں لکھا تھا کہ آخری اپ ڈیٹ کے بعد اس سلسلے میں کافی ترقی ہوئی ہے لیکن ان لوگوں کی طرف سے ردِ عمل لینے کا عمل ابھی بھی جاری ہے جن پر اس میں تنقید کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :