واہگہ،بھارت کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کے بعداسمگلنگ کی کوشش پاکستانی ..
تازہ ترین : 1

واہگہ،بھارت کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کے بعداسمگلنگ کی کوشش پاکستانی رینجرزنے ناکام بنادی ،ایک اسمگلرفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک، دوسر اگرفتار

واہگہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)بھارت کی کنٹرول لائن پربلااشتعال فائرنگ کے واقعات کے بعداسمگلنگ کی کوشش پاکستانی رینجرزنے ناکام بنادی ،ایک اسمگلرفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک دوسرے کوگرفتارکرلیاگیا۔بدھ کے روزواہگہ بارڈرپر2بھارتی اسمگلروں نے پاکستانی حدودمیں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں روکنے پراسمگلروں نے پاکستانی رینجرزپرفائرنگ کی اوررینجرزنے جوابی فائرنگ میں ایک اسمگلرہلاک جبکہ دوسرازخمی حالت میں گرفتارکرلیاگیا،رینجرزنے اسمگلروں کے قبضے سے بھاری مقدارمیں منشیات برآمدکرلی ہیں

وقت اشاعت : 22/01/2015 - 09:20:25

اپنی رائے کا اظہار کریں