طاہرالقادری اورعمران خان ملک کی سلامتی اوربہتری کیلئے دعائیں کریں ،ایسانہ ہو کچھ دنوں بعدکوئی مدینہ پلان سامنے آجائے ،سینیٹر رحمان ملک

جمعرات 22 جنوری 2015 09:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔22جنوری۔2015ء)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نے کہاہے کہ طاہرالقادری اورعمران خان ملک کی سلامتی اوربہتری کیلئے دعائیں کریں ،ایسانہ ہوکہ کچھ دنوں بعدکوئی مدینہ پلان سامنے آجائے ۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزاپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ طاہرالقادری اورعمران خان سعودی عرب میں ملاقات کریں گے وہ اپنے عمرے کے دوران پاکستان کی سلامتی اوربہتری کیلئے دعاکریں ۔انہوں نے کہاکہ دونوں کی ملاقات میں کسی نئے پلان پرغورہوسکتاہے ،ایسانہ ہوکہ آئندہ دنوں میں کوئی مدینہ پلان سامنے آجائے

متعلقہ عنوان :