سانحہ پشاور میں زخمی بچے احمد نواز کے علاج پر وزیراعظم کا نوٹس،پمز انتظامیہ کو فوری علاج معالجے کی ہدایت،پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ رشید کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا

بدھ 21 جنوری 2015 06:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کا سانحہ پشاور میں زخمی ہونیوالے بچے احمد نواز کا علاج نہ ہونے کا نوٹس‘ پمز انتظامیہ کو فوری علاج معالجے کی ہدایت ہے جس پر پمز نے پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ رشید کی سربراہی میں باقاعدہ طور پر احمد نواز کے علاج کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو وزیراعظم نواز شریف نے سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز کے علاج کیلئے پمز کو ہدایت کرنے کا حکم دیا اور ساتھ یہ بھی ہدایت کی کہ اگر ملک میں علاج ممکن نہیں تو بیرون ملک علاج کروایا جائے۔

پمز کی ترجمان ڈاکٹر عائشہ اعسانی کے مطابق پمز ہسپتال نے باقاعدہ طور پر میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا ہے یہ میڈیکل بورڈ تین ممبران پر مشتمل ہے جس کی سربراہی پروفیسر ڈاکٹر رخشندہ رشید کریں گی ممبران میں پلاسٹک سرجن حمیدالدین اور میڈیکل رضوان قاضی شامل ہیں ،یہ بورڈ زخمی طالب علم کے علاج معالجے کے حوالے سے جائزہ لیکر فیصلہ کرے گا کہ آیا اس کا علاج پمز میں ہی ممکن ہے یا بیرون ملک بھیجا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :