شام میں فضائی حملہ، درجنوں ہلاک

بدھ 21 جنوری 2015 06:29

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) شام میں ایک مویشی مارکیٹ پر ہونے والے تازہ ترین حکومتی فضائی حملے میں درجنوں افراد کی ہلاکت اور زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ برطانیہ میں قائم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے کارکنان نے کہا ہے کہ شام میں اسلامک اسٹیٹ کے گڑھ سمجھے جانے والے ایک مشرقی گاوٴں الخنساء میں یہ حملہ منگل کے روز ہوا۔

(جاری ہے)

یہ گاوٴں عراق سے ملنے والی شامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ اس تنظیم نے ہلاکتوں کی حتمی تعداد نہیں بتائی تاہم دیگر دیگر افراد کا کہنا ہے کہ 30 سے 75 کے درمیان افراد اس کارروائی میں لقمہء اجل بنے ہیں۔ اگر ہلاکتوں کا کم ترین اندازہ بھی درست ثابت ہوا تو یہ شامی کے بحران میں اب تک حکومت کی طرف سے ہونے والے حملوں کا خونریز اور بد ترین حملہ ہوگا۔ اقوام متحدہ کے اندازوں کے مطابق شام کا چار سال سے جاری بحران اب تک دو لاکھ بیس ہزار کے قریب انسانوں کو لقمہ اجل بنا چْکا ہے۔

متعلقہ عنوان :