داعش باغیوں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے دو جاپانی شہریوں کی ویڈیو جاری ، دو سو ملین ڈالر تاوان دیں بطور دیگر یرغمالیوں کو قتل کردیا جائے گا، باغیوں کا پیغام

بدھ 21 جنوری 2015 06:27

ٹوکیو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء ) دولت اسلامیہ کے باغیوں نے یرغمال بنائے گئے دو جاپانی شہریوں کے قتل کی دھمکی دیتے ہوئے ان کی رہائی کیلئے تین دن کے اندر دو سو ملین ڈالر تاوان دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق داعش باغیوں نے ویب سائٹ پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے یرغمال بنائے گئے دونوں جاپانی شہریوں کو دکھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ جاپان اگر ان یرغمالیوں کی رہائی چاہتا ہے تو تین دن کے اندر دو سو ملین ڈالر بطور تاوان فراہم کرے اور اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو ہم انہیں قتل کردینگے ویڈیو میں یرغمال بنائے گئے دونوں شہریوں کی شناخت گوٹو جوگو اور ہاریو نایو کاوا کے طور پر کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :