این اے 124میں روحیل اصغرکودھاندلی سے جتوایاگیا،جن حلقوں پردھاندلی ہوئی وہاں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں ،اعتزازاحسن،2013ء کاالیکشن ن لیگ نے چرایا،تھیلیوں سے شیرنہیں بیسوں بلیاں نکلیں،نجی ٹی وی کوانٹرویو

بدھ 21 جنوری 2015 06:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء)پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن نے کہاہے کہ این اے 124میں روحیل اصغرکودھاندلی سے جتوایاگیا،جن حلقوں پردھاندلی ہوئی وہاں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئیں ،2013ء کاالیکشن ن لیگ نے چرایا،تھیلیوں سے شیرنہیں بیسوں بلیاں نکلیں ۔نجی ٹی وی کوانٹرویومیں انہوں نے کہاکہ این اے 124کے حلقے میں بارے میں وائٹ پیپرجاری کیا،2013ء کاالیکشن مسلم لیگ نوازنے چرایا،این اے 124کے 264پولنگ اسٹیشنزتھے ،264بیگ ہونے چاہئیں الیکشن کمیشن نے بیگ دیکھنے کی اجازت دی توریٹرننگ آفیسرکی موجودگی میں بیگ کھولے گئے ،107پولنگ اسٹیشنزکے سیل ٹوٹے ہوئے تھے ،38بیگ کی سیل نہیں لگی تھیں ،145بیگ دیکھنے توتیارنہیں تھے ،اورنہ ہم دیکھے119میں سے 33بیگ ہیں جن میں ردی بھری ہوئی تھی ،فارم 14،15اورکاوٴنٹربل اورووٹرلسٹ بھی نہیں تھیں ،5بیگ میں فارم 15نہیں ہے ،53سے فارم 14نہیں ہے ،44بیگ میں الیکٹورل لسٹ ضائع کردی گئی264میں سے 227پولنگ اسٹیشن پردھاندلی کی گئی ،فارم 14اور15نہ ہوتونتیجہ کالعدم ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 119میں 44پولنگ اسٹیشن میں سرے سے کاوٴنٹرفائل ہی نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ الیکشن 2013ء میں دھاندلی کے حوالے سے عمران خان کے موٴقف سے متفق ہوں ،این اے 124میں روحیل اصغرکودھاندلی سے جتوایاگیا،جن حلقوں میں دھاندلی ہوئی وہاں دوبارہ الیشکن ہونے چاہئیں ۔انہوں نے کہاکہ جس حلقے میں دھاندلی ثابت ہوگی وہاں لایکشن کالعدم ہوجائیں گی۔