آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد کی ملاقات، پیشہ وارانہ امور اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بدھ 21 جنوری 2015 06:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔21جنوری۔2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے انڈونیشیا کے اعلیٰ سطحی فوجی وفد نے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں پیشہ وارانہ امور اور دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

انڈونیشین وفد مختلف تربیتی اداروں کا دورہ بھی کرے گا انڈونیشیا کا وفد پانچ روزہ سرکاری دورے پر پا کستان آیا ہوا ہے وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل لودوچک فرائیڈرچ نے کی۔