قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند ..
تازہ ترین : 1
قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کے ..

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن کھلاڑی اسلام آباد نہ جاسکے، عمران خان نے لاہور میں ملاقات کیلئے معذرت کرلی، شہریار خان

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔20جنوری۔2015ء) چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ تیم کے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے خواہشمند تھے لیکن کھلاڑی اسلام آباد نہ جاسکے جبکہ عمران خان نے لاہور میں ملاقات کیلئے معذرت کرلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیر کے روز چیئرمین پی سی بی شہر یار خان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی خواہش تھی کہ وہ ورلڈ کپ کھیلنے سے قبل عمران خان سے ملاقات کریں اور ان سے رہنمائی حاصل کر سکیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو چاہیے کہ وہ لاہور آتے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے انہوں نے کہا کہ بطور کرکٹر عمران خان کی بہت عزت کرتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ہم نے عمران خان سے باقاعدہ طور پر ملنے کیلئے مدعو کیا تھا لیکن وہ لاہور نہ آئے جس پر ہمیں مایوسی ہوئی۔

وقت اشاعت : 20/01/2015 - 08:28:45

اپنی رائے کا اظہار کریں